حیدرآباد۔17جولائی(اعتماد نیوز) زرعی قرضوں کی فراہمی کے ذریعہ کسانوں کی
ممکنہ حد تک مدد کی جائیگی۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو
نائیڈو نے آج ضلع مغربی گوداوری کے دو روزہ دورہ کے موقع پر کسانوں کو
مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلگو دیشم
پارٹی انتخابات سے قبل کئے گئے اپنے تمام
وعدوں پر پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی مسائل کے باوجود انکی حکومت
کسانوں کے تمام قرضوں کو معاف کریگی۔ انہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر
کسانوں اور مقامی تلگو دیشم پارٹی قائدین کے ساتھ الگ الگ جائزہ اجلاس طلب
کیا۔